فلسطین اور اسرائیل: الاقصیٰ پر حملہ
رمضان المبارک کے بابرکت مہینے کے آخری جمعہ کے دن اسرائیلیوں کی جانب سے مسجد الاقصیٰ پر بھرپور حملے کے بعد سرزمینِ فلسطیں پر فسادات کا آغاز ہوا۔ عین جمعہ کی نماز کے وقت جب مسلمان عبادت میں مصروف دکھائی دیے، اسرائیلی فوج نے ان پر فائرنگ کھول دی، اور اسٹن گرینیڈ اور آنسو گیس کے کنستر فائر کئے گئے، جس کے نتیجے میں ایک سو پچاس سے زائد مسلمان اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔ اسرائیلی پولیس کا یہ مقصد تھا کہ فلسطینیوں کو دمشق گیٹ پلازہ میں، رمضان کی راتوں سے لطف اندوز نہ ہونے دیا جائے، جو پرانے شہر کے آس پاس کے کچھ کھلے علاقوں میں سے ایک ہے۔