کیا آپ نے کبھی کسی سے متاثر کن لوگوں کا نام، مردہ یا زندہ بتانے کو کہا ہے؟ آپ کو شاید مارٹن لوتھر کنگ، نیل آرم سٹرونگ، طارق رمضان وغیرہ جیسے نام سننے کو ملیں گے۔ میرا مطلب ہے، ہم اس سے انکار نہیں کرسکتے کہ انہوں نے اور بہت سارے دوسرے لوگوں نے حیرت انگیز کام کیے ہیں اور یقیناً یہ اس قدر کے قابل ہیں، لیکن میں نے محسوس کیا ہے کہ زیادہ تر لوگ صرف مردوں کا نام لیتے ہیں جب طاقتور لوگوں کی بات آتی ہے۔ انہیں بہت کم معلوم ہے کہ خواتین نے کچھ حیرت انگیز کام کیے ہیں اور اب بھی کر رہی ہیں۔
لہذا اس سلسلے میں، میں آپ سے ان خواتین کے بارے میں بات کرنا چاہتی ہوں جن کے نام ہم اکثر بھول جاتے ہیں یا ہم جس معاشرے میں رہتے ہیں اس کی وجہ سے محض نظرانداز کیے جاتے ہیں۔ میں صرف اتنا چاہتی ہوں کہ آپ ان کے نام کبھی بھی فراموش نہ کریں اور ان کی کامیابیوں کو ذہن میں رکھیں۔
وہ محمد نامی ایک سوداگر کی بیٹی تھی، وہ فیز کی خاتون اور لڑکوں کی ماں کے نام سے مشہور تھی۔ میں پہلی ہی تعلیمی یونیورسٹی کی بانی فاطمہ الفہری کے بارے میں بات کر رہی ہوں۔ لیکن آئیں ہم آگے ان کے بارے میں پڑھتے ہیں۔
یہ سب بارہ سو پندرہ سال پہلے شروع ہوا تھا، فاطمہ، تیونس میں تقریباً 800 عیسوی میں پیدا ہوئی تھی۔ کافی سالوں کے بعد وہ سب فیز میں چلے گئے جو اس وقت کے سب سے بااثر مسلم شہروں میں سے ایک تھا۔ جس کا مطلب ہے کہ یہ بلند نظر لوگوں کے لئے جگہ تھی۔ اور بالکل وہی تھی جس کی الفہری کے خاندان کو ضرورت تھی۔ انہوں نے ایک ایسے خاندان کی حیثیت سے آغاز کیا جس نے پیسوں سے بہت جدوجہد کی، لیکن محنت کا بدلہ ملا اور محمد الفیہری ایک بہت ہی کامیاب تاجر بن گئے۔ جب فاطمہ کے والد اور بھائی کی موت ہوگئی تو وہ اپنی بہن مریم کے ساتھ تنہا رہ گئی۔ وہ بہت خوش قسمت تھیں کیونکہ انہیں وراثت میں بہت بڑی رقم ملی تھی۔ وہ اتنی سخاوت مند تھی کہ ان دونوں نے اپنی رقم ان منصوبوں میں لگانے کا فیصلہ کیا جس سے ان کی برادری کو فائدہ ہوگا۔ فاطمہ کی بہن نے ایک مسجد بنانے کا فیصلہ کیا جسے الندلس مسجد کے نام سے جانا جاتا ہے۔ خود فاطمہ نے تعلیمی سطح پر اپنی برادری کو فائدہ پہنچانے کا فیصلہ کیا۔ 859 عیسوی میں انہوں نے القررویئن یونیورسٹی کی بنیاد رکھی جو پہلی تعلیمی یونیورسٹی تھی۔ اگرچہ کچھ لوگوں کا کہنا ہے کہ اس یونیورسٹی کا آغاز ایک مسجد کے طور پر ہوا تھا اور کچھ سالوں کے اس کی ایک یونیورسٹی میں ترقی ہو گئی۔
جب تعلیم کی بات آتی ہے تو یہ یونیورسٹی نہ صرف ایک بڑی کامیابی تھی، بلکہ مسلمانوں کے لئے یہ بھی ایک بہت بڑا موقع تھا کہ وہ یورپی ثقافتوں کے ساتھ متحد ہوں۔ مختلف غیر مسلموں نے القررویئن یونیورسٹی میں تعلیم حاصل کی۔ شاید اس کے مضامین کی وسیع رینج کی وجہ سے۔ نویں صدی میں ایک مسلمان ملک میں تعمیر ہونے والی یونیورسٹی کے بارے میں آپ کو لگتا ہو گا کہ وہاں صرف قرآن اور فقہ کی تعلیم ہی دی جاتی ہو گی، جسے اسلامی قانون سازی کے نام سے جانا جاتا ہے۔ لیکن یہ معاملہ نہیں تھا، یہاں بہت سارے مختلف مضامین تھے جیسے: ارضیات، علم نجوم، گرائمر، کیمسٹری، طب، ریاضی اور یہاں تک کہ موسیقی بھی۔
میرے نزدیک فاطمہ کے بارے میں سب سے قابل تعریف بات یہ ہے کہ وہ ایک عورت تھی جس کے زہن میں ایک مقصد تھا۔ اگرچہ وہ ایک دولت مند خاتون تھی انہوں نے پھر بھی اپنی رقم دوسرے لوگوں اور تعلیم میں لگانے کا فیصلہ کیا۔
فاطمہ کا انتقال 880 عیسوی میں ہوا اور اب تقریباً گیارہ سو پینتیس سال بعد بھی القراویئن یونیورسٹی اب بھی موجود ہے اور اسے مراکش کی انتہائی قابل یونیورسٹیوں میں سے ایک کے نام سے جانا جاتا ہے۔ فاطمہ کو بہت سی مراکشی خواتین نے ہوشیار، بلند نظر اور متاثر کن عورت ہونے کی وجہ سے پسند کیا ہے۔
نمایاں تصویر: متاثر کن مسلم خاتون: فاطمہ الفہر