حدیث کی اہمیت قرآن مجید کی روشنی میں
قرآن کریم دین فطرت کی آخری اور مکمل کتاب ہے جو حضرت خاتم النبین صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر نازل کی گئی اور آپ کو اس کتاب کا مبلغ اور معلم بنا کر دنیا میں مبعوث کیا گیا۔ چنانچہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اس کتاب الہی کو اول سے آخر تک لوگوں کو سنایا، لکھوایا، یاد کروایا، اور بخوبی خود اس کے جملہ احکامات و تعلیمات پر عمل پیرا ہوکر امت کو دکھایا۔ حضور اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی حیات طیبہ حقیقت میں قرآن مجید کی قولی اور عملی تفسیر و تشریح ہے۔ اور آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ان ہی اقوال اور احوال کا نام حدیث ہے۔