بندے کا اللہ کے ساتھ راز و نیاز
کیا آپ کا اللہ کے ساتھ کوئی راز ہے؟ کوئی ایسا راز جو آپ اور آپ کے رب کے سوا کوئی انسان نہیں جانتا ہو؟ کوئی بھی کام جو آپ نے اپنے رب کو خوش کرنے کے لئے چھپ کر کیا تھا جس سے محض آپ اور وہ رب واقف ہے؟ آپ کا کوئی بھی ایسا عمل جو صرف اس وقت لوگوں کے سامنے آئے گا جب آپ کی نامہ اعمال کی کتاب فیصلے کے دن کھل جائے گی اور آپ کے حساب کا وقت ہوگا۔