رجب میں بیج بونا، رمضان میں فصل کاٹنا
ہم پہلے ہی رجب کے مہینے میں ہیں۔ رجب کو قرآن میں چار مقدس مہینوں میں سے ایک کے طور پر اعزاز سے نوازا گیا ہے۔ جب یہ مہینہ آتا تو حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ایک خاص دعا کرتے تھے کہ اللَّهُمَّ بَارِكْ لَنَا فِي رَجَب، وَشَعْبَانَ، وَبَلِّغْنَا رَمَضَانَ — اے اللہ!رجب اور شعبان میں ہمیں برکت دے اور ہمیں رمضان تک پہنچادے۔ اس سے صاف ظاہر ہوتا ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ان تینوں مہینوں کو ایک ساتھ جوڑا اور رمضان سے پہلے کے دو مہینوں میں اللہ کی خصوصی نعمتوں کی تلاش کی۔رجب کا تعلق اصل لفظ رجبہ سے ہے جس کے معنی ہیں احترام کرنا۔