Editorial Colophon: Urdu Archive

Active editorial operations for the Urdu edition of Muslim Memo ceased in 2026. You are browsing the archives; current work continues at MuslimMemo.com

سورۃ المسد: لازوال مذمت

سورۃ المسد قرآن کریم کی 111ویں اور مکی سورتوں میں سے ہے جو آخری پارہ میں سے ہے۔ "مسد" مُونج کی بٹی ہوئی رسی کو کہا جاتا ہے اور یہ نام اس سورۃ کی آخری آیت سے لیا گیا ہے۔
سورۃ المسد ابولہب اور اس کی زوجہ کے بارے میں نازل ہوئی ہے۔ ابولہب اور اس کی بیوی کو نبی اکرمﷺ سے سخت دشمنی تھی۔ اس میں ابولہب اور اس کی بیوی کو جہنم کی آگ کی بشارت دی گئی ہے ۔ یہ سورۃ واحد سورۃ ہے جس میں دشمنان اسلام میں سے ایک کا نام لے کر ان کی مذمت کی گئی ہے۔

Continue reading...

سورۃ النصر:فتح کی نوید

سورۃ النصر قرآن کریم کی 110ویں اور مدنی سورتوں میں سے ہے جو آخری پارہ میں سے ہے۔ "نصر" کے معنی کامیابی یا فتح کے ہیں اور یہ نام اس سورۃ کی پہلی آیت سے لیا گیا ہے۔

Continue reading...

سورۃ الکافرون: شرک سے براءت کا اعلان

سورۃ الکافرون قرآن کریم کی 109ویں اور مکی سورتوں میں سے ہے جو آخری پارہ میں ہے۔ اس سورۃ کا نام پہلی آیت سے لیا گیا ہے اس سورۃ کو اس لیے الکافرون کا نام دیا گیا ہے کیونکہ یہ کافروں کے بارے میں نازل ہوئی اور آغاز بھی ان سے خطاب کے ساتھ ہوا ہے۔ سورۃ الکافرون ایمان اور کفر کے درمیان تقسیم کرنے والی لکیر ہے، یہ توحید اور کفر/شرک کے درمیان فرق اور صحیح راستے کو غلط سے الگ کرتی ہے Continue reading...

سورۃ الفیل: دعوتِ فکر

سورۃ الفیل قرآن کریم کی 105ویں اور مکی سورتوں میں سے ہے جو آخری پارہ میں سے ہے۔ سورۃ الفیل صرف پانچ آیات پر مشتمل ہے، اس سورۃ کا نام پہلی ہی آیت کے لفظ اصحٰب الفیل سے ماخوذ ہے۔ Continue reading...

سورۃ الماعون:منکرین قیامت کے لیے وعید و تنبیہ

سورۃ الماعون قرآن کریم کی 107ویں سورۃ ہے جو آخری پارہ میں سے ہے۔  سورۃ الماعون مکی سورۃ ہے۔ مفسرین کے مطابق اِس کی ابتدائی آیات مکی ہیں جبکہ آخری تین آیات مدینہ منورہ میں نازل ہوئی ہیں۔ سورۃ الماعون صرف سات آیات پر مشتمل ہے، اس سورۃ کا نام الماعون آخری آیت کے آخری لفظ سے لیا گیا ہے۔ الماعون عربی زبان کا لفظ ہے اس کے معنی قليل شیٔ کے ہیں۔ مفسرین نے لکھا ہے کہ ہمساۓ ایک دوسرے سے عاریۃ ً جو چیزیں لیتے ہیں اسے الماعون کہتے ہیں۔

Continue reading...